ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جی ایس ٹی پر حکومت جلد عام رائے بنا لیتی تو بل پہلے پاس ہو جاتا :کانگریس

جی ایس ٹی پر حکومت جلد عام رائے بنا لیتی تو بل پہلے پاس ہو جاتا :کانگریس

Mon, 08 Aug 2016 21:08:28    S.O. News Service

نئی دہلی،8 اگست؍(آئی این ایس انڈیا)انا ڈی ایم کے کے علاوہ تمام جماعتوں نے جنرل اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)سے متعلق آئینی ترمیم بل پر اپنی حمایت کااظہارکیاتاہم آمدنی سے متعلق ریاستوں کے مفادات کی حفاظت، معاوضہ، ٹیکس کی شرح کے ڈھانچے جیسے موضوعات پرحکومت سے صورت حال واضح کرنے کی مانگ کی۔راجیہ سبھا میں منظور آئین 122واں ترمیمی بل 2014پر بحث کاآغاز کرتے ہوئے کانگریس رکن ایم ویرپا موئلی نے کہا کہ اگر حکومت اس موضوع پر پہلے عام رائے بنانے کی کوشش کرتی تویہ کافی وقت پہلے منظور کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی بل ہے جو ملک کی معیشت میں نئے عہدکاآغاز کرے گا۔انہوں نے کہاکہ بحران، چیلنجز چاہے جو بھی ہوں لیکن ملک کی معیشت کی بنیاد ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔موئلی نے کہا کہ ہمیں مانناہوگاکہ1991میں اس وقت کے وزیر خزانہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی شروعات کی تھی۔انہوں نے جی ایس ٹی کے سلسلے میں کہا کہ اگر حکومت پہلے عام رائے بنا لیتی تو بل بہت پہلے منظور کیا جاتا۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ہماری پارٹی جی ایس ٹی پر مکمل حمایت دے رہی ہے۔موئلی نے راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیم بل کو منظور کرنے میں لگے وقت اور عام رائے بنانے میں حکومت کی جانب سے کی گئی محنت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت نے ایوان بالا کو زیادہ اہمیت دی۔انہوں نے کہا کہ یہ فکر ہمارے ساتھ حکمراں پارٹی کے ارکان کی بھی ہے کہ اس ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ اس ایوان میں تعلیم یافتہ لوگ نہیں ہیں۔موئلی نے کہا کہ حکومت نے مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہماری تجویز کو نہیں مانا،بالآخر اسے ایوان بالامیں جھکناپڑااورمستقل کمیٹی بنانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ اگرلوک سبھامیں بھی اسی طرح کی کوشش ہوتی توابھی بل میں جوکچھ خامیاں ہیں، وہ نہیں رہتیں۔موئلی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے دونوں ایوانوں میں اورپارلیمنٹ کے باہر یکساں طورپربحث کرنی چاہئے تھی۔


Share: